Categories
Breaking news

لاہور کا علاقہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ آلودہ ترین قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آج کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کا علاقہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سب سے زیادہ آلودہ قرار پایا۔

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سب سے زیادہ 244 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا ایئرکوالٹی انڈیکس 193ریکارڈ کیا گیا۔

ٹاؤن ہال لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 129ریکارڈ کیا گیا اور ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 108ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور کا کونسا علاقہ زیادہ آلودہ ترین رہا؟

لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سب سے زیادہ 170 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا

محکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد میں 53 جبکہ رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 77 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس43 ریکارڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *