
لاہور کئی دنوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، شہر میں کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب سردی کی شدت بڑھنے پر شہریوں نے لنڈے بازار کا رخ کر لیا، شہر میں جیکٹس، گلوز اور مفلر سمیت گرم ملبوسات کی خریداری بڑھ گئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھتے ہی گیس پریشر مزید کم ہو گیا جبکہ متعدد علاقوں سے گیس غائب ہونے لگی۔
گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر میں ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال بڑھ گیا، شہری بازار سے ناشتہ اور کھانا لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ، انار کلی، رنگ محل، نسبت روڈ ، گوالمنڈی، فیروز پور روڈ، سبزہ زار، گڑھی شاہو گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ، سمن آباد، اچھرہ، گلشن راوی، چوبرجی اور مزنگ کے علاقے گیس کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔
دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن گیس میاں امجد اکرم کا کہنا ہے کہ تمام سیکٹرز کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہمی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ٹیل اینڈ والے علاقوں کے صارفین کے لیے ایل پی جی سلینڈر متعارف کرائے گئےہیں، گیس کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے بعض علاقوں میں پریشر کم ہے، گیس کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کا کنکشن منقطع کر دیا جائےگا۔
قومی خبریں سے مزید
-
دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا
مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے کراچی میں سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔
-
بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا ہمیں دہشت گردی کی نظر سے دیکھتی تھی، بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔
-
پاکستان میں چین سے نیا کورونا ویریئنٹ آنے کاخطرہ
چین سے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
-
بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے
داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔
-
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
-
اسلامیہ کالج میں لائبریری کے شیشے اور تالے توڑنے پر طالبعلم گرفتار
پشاور میں اسلامیہ کالج میں لائبریری کے شیشے اور تالےتوڑنے والے طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا۔
-
کراچی: بینک محافظ ڈاکو نکلا، 50 لاکھ کی ڈکیتی کروا دی
کراچی میں شاہراہ فیصل پر بینک کا محافظ ہی ڈاکوؤں کا ساتھی نکلا جس نے بڑی رقم کی اطلاع دے کر 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کروائی۔
-
خرم شیر زمان کا بلدیہ عظمیٰ کی خستہ حال بسوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے بلدیہ عظمیٰ کے سٹی وارڈن کے پلاٹ کا دورہ کیا۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کا 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔
-
سائبیرین ہوائیں چل پڑیں، کراچی میں سردی بڑھ گئی
سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں آگیا، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
-
لندن: نواز شریف کے گارڈ کے خلاف حملے کی تحقیقات ختم
ہاتھا پائی کا واقعہ 2 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب نواز شریف اپنے دفتر سے نکل رہے تھے۔
-
پنجاب میں گہری دھند، موٹر ویز کے متعدد سیکشن بند
پنجاب کے میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر ویز کے متعدد سیکشن بند کر دیے گئے ہیں۔
-
کراچی، بالکونی میں کھڑی کینیڈین خاتون گولی لگنے سے جاں بحق
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر کی بالکونی پر کھڑی کینیڈین نیشنل خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی، واقعہ کے وقت علاقے کے کچھ لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تهے۔
-
برفباری کا امکان، موٹروے پولیس کی N50 پر ریسکیو مشق کا انعقاد
شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے بعد موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ این 50 پر پہلی بار جوائنٹ ریسکیو مشق کا انعقاد کیا، جس کا مقصد بلوچستان کو پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک رواں رکھنے اور مسافروں کی فوری مدد ممکن بنانا ہے۔
-
رقم لٹنے کا معاملہ، صوبائی وزارت کھیل نے ایونٹ مینجمنٹ کمپنی سے وضاحت طلب کرلی
وزارت کھیل کے مطابق ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے رقم بینک سے غیرضروری طور پر کیوں نکالی جبکہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے رقم لٹ جانے کا محکمہ کھیل کو کیوں نہیں بتایا۔