Categories
Breaking news

لاہور چیمبر آف کامرس میں نئی ایپ کا افتتاح کردیا گیا

Advertisement

لاہور چیمبر آف کامرس

وزیر آئی ٹی(انفارمیشن ٹیکنالوجی) پنجاب یاسر ہمایوں نے لاہور چیمبر آف کامرس میں نئی ایپ کا افتتاح کردیا۔

اس نئی ایپلکیشن کے ذریعے لاہور چیمبر آف کامرس کا تمام ڈیٹا اور سرگرمیاں اینڈرائیڈ پر دستیاب ہوں گی، صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے ایپ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا لاہور چیمبر کا احسن اقدام ہے۔

Advertisement

وزیرآئی ٹی نے مزید کہا کہ چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لیے کام کرے، صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مذکورہ ایپ اینڈرائیڈ فون پر ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔ اس نئی سہولت کے ذریعے چیمبر آف کامرس لاہور میں شعبے کی آن لائن سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *