Categories
Breaking news

لاہور: پولیس خادم رضوی کے بیٹے کو گرفتار کیئے بغیر واپس

Advertisement
لاہور: پولیس خادم رضوی کے بیٹے کو گرفتار کیئے بغیر واپس

لاہور میں پولیس نے تحریکِ لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التواء میں ڈال دی۔

پولیس کے مطابق سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔

خادم حسین رضوی کے صاحبزادے تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

دینی وسیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد اُن کے صاحبزادے علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر مقررکردیا گیا ہے۔

x
Advertisement

مولانا سعد رضوی کو حراست میں لینے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹاؤن میں جمع ہوئی تھی۔

سمن آباد میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا جانا تھا لیکن کچھ دیر بعد پولیس کی تمام نفری واپس لوٹ گئی۔

تحریکِ لبیک کے مطابق مولانا سعد رضوی نے فرانسیسی سفیر کی واپسی، توہینِ رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیاء پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا سعد رضوی نے مطالبات کی منظوری کے لیے 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد تحریک کی مجلسِ شوریٰ نے ان کے بڑے صاحبزادے مولانا سعد رضوی کو تحریکِ لبیک کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *