Categories
Breaking news

لاہور: پب جی اور نشے سے منع کرنے پر 4 افراد قتل

Advertisement
لاہور: پب جی اور نشے سے منع کرنے پر 4 افراد قتل

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پب جی گیم اور نشے سے منع کرنے پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے ملزم کا بھائی، بہن، بھابھی اور 1 راہ گیر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، ’جیو نیوز‘ نے واقعے کی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔

لاہور: PUB G گیم نے ایک اور جان لے لی

لاہور میں پب جی گیم نے ایک اور جان لے لی۔ غازی روڈ کی پنجاب سوسائٹی میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے پھندا ڈال کرخود کشی کر لی

پب جی گیم اور نشے سے منع کرنے پر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم بلال کو گلی میں فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق نواں کوٹ میں نوجوان بلال نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بھابھی نیلم اور ایک راہ گیر زاہد موقع پر جبکہ بہن ماریہ اور بھائی علی اسپتال جا کر دم توڑ گئے۔

پولیس کےمطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اس جرم کا اعتراف کر لیا ہے، اس نے چند روز پہلے بیوی کو طلاق دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اسپتال میں ملزم کی ماں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *