Categories
Breaking news

لاہور: ن لیگی ایم پی اے کے 2 بھتیجے فائرنگ سے زخمی

لاہور: ن لیگی ایم پی اے کے 2 بھتیجے فائرنگ سے زخمی

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مرزا جاوید کے 2 بھتیجے فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رائے ونڈ اڈہ پلاٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں مرزا جاوید کے 2 بھتیجے زخمی ہوئے ہیں۔

ایم پی اے مرزا جاوید کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کرکے ہمارے گھر پر فائرنگ کی، جس میں میرے 2 بھتیجے زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ایک بھتیجے اویس کی حالت تشویشناک ہے۔

ن لیگی ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ ہماری کسی سےکوئی دشمنی نہیں، ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.