Categories
Breaking news

لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا، مریم اورنگزیب

لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بھی کل غور سے لاہوریوں کو دیکھا ہوگا، کل کوئی کرسی نہیں لگائی تھی۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل پورا لاہور شہر باہر تھا اور اب آپ کو پتا چل گیا ہوگا کہ لاہور کا جلسہ نہیں رکے گا اور عمران خان کوبھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ عوام کی طاقت اب نہیں رکے گی۔

13 دسمبر جلسے کے حوالے سے پی ڈی ایم کا مشاورتی اجلاس طلب

لاہورمیں 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں جلسہ ہوگا اور فیصلہ کن جلسہ ہوگا، اُس دن پورا پاکستان عمران خان کو پیغام دے گا کہ وہ اب گھر جائیں، عمران خان کے کرائے کے ترجمان کل کے بعد رات کو سو ہی نہیں سکے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کرائے کے ان ترجمانوں نے اپنے بیگ اٹھانے ہیں اور ملک سے فرارہوجانا ہے، ووٹ چور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اب لاہور کے عوام نکلیں گے اور ان کو آخری دھکا دیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ عوام آپ کو مکا دکھا چکی ہے، حکومت لاہور کے جلسے کے بعد ایک دن بھی نہیں رہ پائے گی۔

13 دسمبر: مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں رانا مشہود اور سائرہ افضل تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خاں کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔ مینار پاکستان پر ان سے بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں جتنی بھی پارٹیاں ہیں وہ متفق ہیں، کرائے کے ترجمان پی ڈی ایم میں اختلافات کی غلط باتیں پھیلا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *