Categories
Breaking news

لاہور میں 7 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد ڈرامائی قتل

لاہور میں 7 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد ڈرامائی قتل

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 7 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی اور قتل کے بعد اسے حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے قتل کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے بچے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کا ڈرامہ کیا، گرفتار ملزم نے ہی بچے کی حادثے میں ہلاکت کی کہانی مقتول کے والدین کو بتائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان نے بچے کو خالی مکان میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا، ملزم کی گرفتاری کے بعد تمام حقائق سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیے

بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *