
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے، لاہور میں کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو روز بعد اجلاس ہے جس میں اسکولوں سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا کی وباء کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار 323 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 902 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9.96 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار821 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار362 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 4 لاکھ 46 ہزار697 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 61 ہزار 450 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 587 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 15 ہزار 960 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کورونا کے 1دن میں 4 ہزار 323 نئےکیسز، مثبت شرح تقریباً10 فیصد
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
-
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ 11 اپریل تک کیلئے بند
کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو بھی 11اپریل تک بند کردیا گیا ہے تاہم بٹگرام کیمپس میں کلاسز بدستور جاری رہیں گی۔
-
چونیاں، پولیس کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد
سب انسپکٹر جمیل خان کے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لے کر جمیل خان کو معطل کردیا
-
سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
-
کراچی، ٹوٹی پائپ لائن سے ٹینکرز مافیا پانی بھرتی رہی
ٹینکرز مالکان ہائیڈرنٹس کی بجائے ٹوٹی پائپ لائنوں سے پانی بھرنے لگے
-
کے پی، کشمیر اور جی بی میں تیز ہوا اور بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے
-
عارف والا میں گودام پر چھاپا، 800 بوری چینی برآمد
چینی قبضے میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا، ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
-
سینیٹ اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا، 11 نکاتی ایجنڈہ جاری
وزیر انسانی حقوق سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق تحریک پیش کریں گی، سینیٹر رضا ربانی آئین میں ترمیم کا بل پیش کریں گے
-
ڈسکہ الیکشن کے بعد تمام انتظامی عملہ بدل دیا گیا، فردوس عاشق
-
جج کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے گی، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اور ان کے تین اہل خانہ کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے
-
کورونا کی تیسری لہر، نیا سفری ہدایات نامہ جاری
سول ایو ی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
-
کراچی: رینجرز کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن جاری
سندھ رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
-
سینیٹ اجلاس: حکمران اتحاد نے پارلیمانی پارٹیز کی بیٹھک بلالی
سینیٹ اجلاس سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
-
صوابی میں انٹرچینج کے قریب جج کی گاڑی پر فائرنگ
جج آفتاب آفریدی پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے۔
-
وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران ایک شہری نے اسٹون کرشنگ مافیا کے خلاف آواز اٹھائی
شہری نے اس سلسلے میں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کا بھی حوالہ دیا۔
-
آئی ایم ایف کے پاس گئے تو معاشی حالت خراب تھی، رضاباقر
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مستقبل قریب میں شرحِ سود میں اضافہ نہیں دیکھ رہے۔