Categories
Breaking news

لاہور میں کورونا کی بدترین صورتحال، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تمام ہسپتال ہائی الرٹ کردیے گئے

Advertisement
Advertisement

لاہور میں کورونا کی بدترین صورتحال، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تمام ہسپتال ہائی الرٹ کردیے گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت نے لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے لاہور کے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔ایم ایس دفاتر کو 24 گھنٹے کھلےرکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔تمام ہسپتالوں کے انتظامی دفاتر بھی پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ضروری عملہ کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کینسل کر دی گئی ہے۔خطرناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے شہر کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا بیڈز، وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کو فعال رکھا جائے۔

حکومت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی، لیکن کیوں؟ بڑی خبر آگئی

محکمہ صحت نے پنجاب حکومت کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد ہونے کے بارے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے بیڈز کم ہونے پر ایکسپو سینٹر کے فیلڈ ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کا بھی امکان ہے۔ ایکسپو سینٹر کے 340 ایچ ڈی یو بیڈز کو بھی مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومیBreaking News

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *