Categories
Breaking news

لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ چکی، فردوس عاشق

لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ چکی، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد لاہور میں ہے اور اب تک لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ اس کی شرح اموات بھی بڑھی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 540 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 22 مریض جاں بحق ہوئے۔

برسوں مسلط حکمرانوں نے معیشت، اداروں، سیاسی نظام کو معذور کیا: فردوس

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ…

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد19,941 ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس سے پنجاب بھر میں اموات کی تعداد3,137 ہوگئی ہے۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کے وائرس میں لت پت اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی گھٹیاسیاست کی فکر ہے، پی ڈی ایم کا پورا ٹولہ عقل کے اندھوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز، 44 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 224 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو کورونا وائرس نظر نہیں آرہا، موجودہ حالات میں کسی بھی اجتماع سے وباء مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے درپے ہے، اپوزیشن عناصر قوم پر رحم کریں اور انسانی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *