
لاہور میں نیو ایئر نائٹ کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد کے مطابق ہوٹلز، شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور چھتوں پر سالِ نو کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محمد عابد خان کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ نے کسی کو این او سی جاری نہیں کیا۔
Table of Contents
سال نو پر آتشبازی کی اجازت، پبلک کو انجوائے کرنے دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سال پر آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہو رہا، پبلک کو انجوائے کرنے دیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ سالِ نو پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں گے۔
ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ سوشل میڈیاکے ذریعے بھی ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو واچ کیا جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ایوانِ صدر کل عوام کیلئے کھلے گا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر عوام کے لیے کل (یکم جنوری 2022ء کو) دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا جائے گا۔
-
ٹانک اور میر علی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز کا ٹانک اور میر علی میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
-
سندھ کے 4901 غیر فعال سرکاری اسکول ختم، نوٹیفکیشن جاری
صوبائی محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے سندھ کے 4 ہزار 901 غیر فعال سرکاری اسکولوں کو ختم کردیا ہے جس کا سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
-
نیپرا کی بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
-
شاہ محمود قریشی کا سعودی سفیر کے ساتھ بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناخوش
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنا مہنگا پڑگیا۔
-
علی زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی کی ویڈیو شیئر کر دی
وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو شیئر کر دی۔
-
لاہور میں اومی کرون کے 33 کیسز رپورٹ
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں اومی کرون کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
-
سال نو پر آتشبازی کی اجازت، پبلک کو انجوائے کرنے دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سال پر آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہو رہا، پبلک کو انجوائے کرنے دیں۔
-
کراچی: ارشد پپو قتل کیس میں نامزد برطرف انسپکٹر سمیت 2 افراد قتل
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے لیاری گینگ وار کے سربراہ ارشد پپو کے قتل کے کیس میں نامزد برطرف پولیس انسپکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
سال کا آخری سورج طلوع
کراچی سمیت ملک بھر میں سال کا آخری سورج طلوع ہوگیا، شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سال اپنے ساتھ مہنگائی ، معاشی بدحالی اور کورونا وباء بھی ساتھ لے جائے گا۔
-
سالِ نو: ہوائی فائرنگ کرنیوالوں پر اقدمِ قتل کا مقدمہ ہو گا
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سالِ نو کا جشن منانے کے موقع پر شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدمِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر ہو گئی
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا، جبکہ کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر چلی گئی۔
-
بھارت کا ہندو یاتریوں کا پاکستان لانے کیلئے PIAکو اجازت دینے سے انکار
بھارت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو اسلام آباد سے دہلی کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
-
ایم5 پر دھند، 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 1شخص جاں بحق
ملتان میں موٹر وے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
-
کوئٹہ میں بارش، بجلی معطل، گیس پریشر بھی کم
کوئٹہ میں رات گئے بارش کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، دوسری جانب شدید سرد موسم میں کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
-
عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی۔