Categories
Breaking news

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین حملے میں زخمی

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نےبلال یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلال یاسین کو پیٹ میں دو گولیاں اور ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بلال یاسین کا آپریشن جاری ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ بلال یاسین کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

خیال رہے کہ بلال یاسین مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 لاہور سے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *