Categories
Breaking news

لاہور میں شدید دھند، 9 پروازیں منسوخ ،8 تاخیر کا شکار

Advertisement
لاہور میں شدید دھند، 9 پروازیں منسوخ ،8 تاخیر کا شکار

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہے، بیرون اور اندرون ملک 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ابوظہبی اور دوحا سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہے، ائیرپورٹ زرائع کے مطابق ناس ائیر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 ، دمام سے آنے والی پرواز 883 ، پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204 ، پی آئی اے کی ہی کراچی سے آنے والی پرواز 306 ، کویت ائیر لائن کی کویت سے آنے والی پرواز 203 منسوخ کردی گئی ہیں۔

x
Advertisement

ائیرپورٹ زرائع کا بتانا ہے کہ ناس ائیر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 کے علاوہ پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 ، دمام جانے والی پرواز 884 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

زرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 244 پانچ گھنٹے ، ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 چار گھٹنے 25 منٹ، الجزیرہ ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 625 ایک گھنٹہ 40 منٹ ، اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 243 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ائیرپورٹ زرائع نے بتایا کہ ترکش ائیر لائن کی استنبول سے آنے والی پرواز 714 چار گھٹنے 45 منٹ اور الجزیرہ ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 624 ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

زرائع ائیرپورٹ کے مطابق قطر ائیر ویز کی دوحا سے آنے والی پرواز 629 اور اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 کا دھند کے باعث اسلام آباد رخ موڑ دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *