Categories
Breaking news

لاہور میں جنگلہ بس بنائی گئی لیکن بی آر ٹی پشاور جنگلہ بس نہیں: صوبائی وزیر ثقافت

Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ لاہور میں جنگلہ بس بنائی گئی لیکن بی آر ٹی پشاور جنگلہ بس نہیں یہ عالمی معیار کے پروجیکٹ میں شامل ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی میں توڑ پھوڑ پر کئی افراد گرفتار ہوچکے ہیں، بی آر ٹی میں 250 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، کچھ لوگ جان بوجھ پر بی آر ٹی میں توڑ پھوڑ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جنگلہ بس بنائی گئی لیکن بی آر ٹی پشاور جنگلہ بس نہیں، یہ عالمی معیار کے پروجیکٹ میں شامل ہے، بی آرٹی پشاور غریب عوام کے لیے سفری منصوبہ ہے، اس کا پی سی ون ایک ہی ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دسمبر تک بی آرٹی کے کمرشل پلازے اور ڈپوز مکمل ہوجائیں گے، کسی سے بھی بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کرائی جائے کوئی اعتراض نہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *