Categories
Breaking news

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے ایکسپو ویکسینیشن سینٹر بند کردیا

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر بند کردیا ہے۔ کورونا ویکسین لگوانے کے خواہشمند شہری ایکسپو سینٹر آکر خوار ہوگئے۔

محکمہ صحت کے حکام نےاس کا جواز یہ بتایا کہ گھر گھر ویکسینیشن مہم کی وجہ سےاس سینٹر کو کھلا رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں رہا۔

ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کی بندش سے ملحقہ علاقوں کےبزرگ، خواتین، طالب علم اور ملاز مت پیشہ افراد خوار ہو کر رہ گئے۔

ایکسپو سینٹر کے باہر آویزاں بینرز پر لکھا ہے کہ شہری ویکسین لگوانے کیلئے پی کے ایل آئی، مینار پاکستان یا سرکاری اسپتالوں کے ویکسین سینٹرز سے رجوع کریں۔

دوسری جانب جناح اور جنرل اسپتالوں میں بچوں کو لگائی جانے والی فائزر ویکسین موجود نہیں۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گھر گھر مہم کے دوران کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایکسپو سینٹر پر ویکسین لگانے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.