لاہور کے علاقے سبزہ زار میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے اسٹیج اداکارہ اقراءک و زخمی کر دیا، زخمی اداکارہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اسٹیج اداکارہ اقراء گھر سے کہیں جا رہی تھی کہ 4 افراد نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔اقراء نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ تھیٹر مالک نصیر نے اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آ کر مجھے اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے، تھیٹر کے مالک نصیر سے ڈرامے کا کنٹریکٹ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق اقراء کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اقراء سٹیج ڈانسر ہے جو مختلف تھیٹرز میں کام کرتی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
