Categories
Breaking news

لاہور فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامنا جل کر خاکستر

لاہور فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور کےعلاقے بند روڈ پر واقع فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھنے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،لاکھوں روپے کا سامنا جل کر خاکستر ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پلاسٹک دانہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی ، فیکٹری میں پلاسٹک دانہ ہونے کی وجہ سے آگ شدت اختیارکرگئی اور تمام دانہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو اور فائر برگئیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دو گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق آگ پھیلنے کے بعد ٹیمیں موقع پرپہنچیں تاہم پلاسٹک سامان ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *