
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کےدونوں بیٹے قاسم اور سلمان لاہور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق قاسم اور سلمان زمان پارک لاہور میں واقع اپنے والد کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قاسم اور سلمان نے اس موقع پر اپنے والد سے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے ہمیں پریشان کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
- قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان کا برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر رابطہ، خیریت دریافت کی
- اللّٰہ کا شکر ہے عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ
- عمران خان اپنے بیٹے کو بھی لانگ مارچ میں لائیں، رانا مشہود کا مشورہ
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی، عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا تھا۔
اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ خوفزدہ کر دینے والی خبر آئی تاہم خدا کا شکر کہ عمران خان ٹھیک ہیں۔
جمائما نے عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کو پکڑنے والے بہادر شخص ابتسام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
رانا ثناء اللّٰہ اور حکومت گندا گیم کھیل رہے ہیں: فیاض چوہان
پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اور حکومت گندا گیم کھیل رہے ہیں۔
-
کراچی: بذریعہ، فیس بک، واٹس ایپ اسلحہ فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔
-
آصف زرداری، فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد، تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر کی گئیں درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
-
کراچی: شیر شاہ کباڑی بازار میں 20 دکانیں جل گئیں، فائر فائٹر زخمی
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع مشہور و معروف کباڑی بازار میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹر زخمی ہو گیا۔
-
مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔
-
عرب ممالک بھیجنے کا جھانسا دیکر منشیات اسمگل کرنیوالا گروہ گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے سندھ میں اہم اور بڑی کارروائیوں کے دوران منشیات کی عرب ممالک میں اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے مرکزی کرداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
رسولؐ نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سڑکوں اور راستوں کی بندش پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا ہے۔
-
دادو: اسکولوں میں پانی جمع، تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑگیا
اسکولوں میں پانی جمع ہونے سے 50 ہزار سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
-
ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں، فواد چودھری
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے، ایک عمومی ردعمل کافی نہیں ہوگا۔
-
لانگ مارچ کی ڈرون اور CCTV کیمروں سے نگرانی کی جائیگی، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لانگ مارچ اور اسکے روٹ کی نگرانی کی جائے گی، روٹ کی عمارتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔
-
حقیقی آزادی کی تحریک پاکستانیوں کیلئے ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد یہ سب سے اہم حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔
-
ن لیگی رہنما امتیاز باگڑی کو وزیرآباد پولیس نے حراست میں لے لیا
مسلم لیگ (ن) کے سابق یوسی چیئرمین امتیاز باگڑی کو پولیس نے وزیر آباد سے حراست میں لے لیا ہے۔
-
عمران خان پر حملے میں استعمال اسلحے اور گولیوں کے خول حاصل کرلیے گئے، پی ٹی آئی
اعلامیے کے مطابق فیصل آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے قائدین قافلوں کی شکل میں راولپنڈی کی جانب بڑھیں گے، ملک بھر سے قافلے نومبر کے تیسرے ہفتے میں راولپنڈی پہنچیں گے۔
-
کاش ’کرکٹر‘ بھی قوم میں اتحاد پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ قوم کو متحدہ کرتی ہے کاش کرکٹر بھی قوم میں اتحاد پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا۔
-
عمران خان پر حملہ: ابتدائی فرانزک رپوٹ میں کم از کم حملہ آور 2 تھے، عمر سرفراز چیمہ
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق حملہ آور کم از کم 2 تھے۔
-
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم فیصلے متوقع
ملاقات میں مریم نواز اور سلیمان شہباز شریف بھی موجود تھے، جلد اہم فیصلے متوقع ہیں۔