Categories
Breaking news

لاہور: طالب علم سے بدفعلی کے ملزم کا اعتراف جرم سے انکار

مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمٰن نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔

ملزم عزیز الرحمان کو کینٹ کچہری میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

پولیس نے درخواست دی کہ ملزم اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کیا جائے۔

ملزم کے وکیل نے کہا پولیس زبردستی بیان دلوانا چاہتی ہے اس لیے موکل سے دس منٹ ملنے دیا جائے۔

ملاقات کے بعد ملزم عزیزالرحمان نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں اعترف جرم سے انکار کر دیا۔

ملزم کا موقف تھا کہ پولیس زبردستی اعترافی بیان لینا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *