Categories
Breaking news

لاہور صرف پنجاب کا ہی نہیں پاکستان کا بھی دل ہے، اِسے مثالی شہر ہونا چاہیے: وزیراعلیٰ پنجاب

Advertisement
Advertisement

پنجاب پاکستان کا دل ہےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت شہری سہولتیں بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔

کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن بعد ہوگا اور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے۔عثمان بزدار نے محکموں کو لاہور میں سہولتوں کی بہتری کے لیے ٹاسک سونپ دیے۔

عثمان بزدار نے پارکنگ مسائل حل کرنے کے لے مربوط پلاننگ،اوورچارجنگ کے سدباب اور ماحولیاتی تحفظ کے لیےدھواں اگلتی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،لاہور کی اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے،لاہور کو پاکستان کا مثالی شہر ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں آنے والے ہر فرد کو تبدیلی واضح نظرآنی چاہیے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *