Categories
Breaking news

لاہور سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی

لاہور سیشن کورٹ: جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور

لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے رہائی کے لیے جاوید لطیف کو دو، دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیان دینے کا مقدمہ ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت نے آج جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنی نہیں، ملک کی فکر ہے، نظام تباہ ہو گیا: جاوید لطیف

مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اپنی نہیں، ملک کی فکر ہے، نظام تباہ ہو گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ایک روز قبل بھی جاوید لطیف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر کل چار سماعتیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ ریاست مخالف بیان دینے پر جاوید لطیف کو 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *