Categories
Breaking news

لاہور: سوشل میڈیا پر اختلافات نے 2 افراد کی جان لے لی

Advertisement
لاہور : سوشل میڈیا پر اختلافات نے 2 افراد کی جان لے لی

لاہور کے علاقہ کاہنہ میں سوشل میڈیا پر پھوٹنے والے اختلافات نے دو افراد کی جان لے لی۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

پولیس کے مطابق گجومتہ کے رہائشی دو گروپوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ پر دیئے گئے کمنٹس پر اختلاف پیدا ہوا اور بات لڑائی تک جاپہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملک ریاست گروپ کے ارکان نے مستاگروپ کے چار افراد پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ فیروز پور روڈ پر اکٹھے بیٹھے تھے۔

گولیاں لگنے سے 35سالہ یعقوب اور 28 سالہ شہزاد ہلاک جبکہ کاشف اور راشد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *