Categories
Breaking news

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے تباہی، مکانات کی چھتیں گرنے سے 15 افراد جان سے گئے

Advertisement
Advertisement

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے تباہیلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے پندرہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، متعدد افراد زخمی ہوئے۔

پنجاب میں بارش کے باعث افسوس ناک حادثات پیش آئے ،پھالیہ میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ہستا بستا خاندان لقمہ اجل بن گیا۔ ملبے تلے دب کر ماں اور چار بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جاں بحق بچوں کی عمریں دو سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو اور پولیس نے لاشوں کو ملبے سے نکالا۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گھر کی چھت گرنے سے چار افرادجاں بحق،گیارہ زخمی ہوئے۔ریسکیو اور علاقہ مکینوں نے ملبے تلے دب جانے والے افراد کو نکالا۔

چکوال کے علاقے قصبہ بھال میں مٹی کا تودا گرنے سے آٹھ افراد دب گئے ، دم گھٹنے سے تین افراد چل بسے، پانچ افراد شدید ززخمی ہو گئے ، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو رورل ہیلتھ بوچھال منتقل کر دیا ہے۔

شیخوپورہ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے کا افسو س ناک واقعہ پیش آیا، جس نے ماں اور بچے کی جان لے لی، سات افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے متیوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

کراچی کے شاہ لطیف ٹاون سیکٹر بی میں گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص چل بسا ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد سرور کے نام سے ہوئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *