Categories
Breaking news

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند

Advertisement
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور میں گزشتہ شام سے پڑنے والی دھند رات کو شدید ہو گئی، لاہور کے کئی حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند دن چھائی رہی۔

Table of Contents

x
Advertisement

دھند کی شدت کے باعث شہر میں لوگوں کے معمولات زندگی اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جبکہ موٹر وے ایم ٹوکو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک، موٹروے ایم تھری کو لاہور ننکانہ صاحب تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹے بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *