Categories
Breaking news

لاہور سمیت پنجاب میں آندھی و بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب میں آندھی و بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بھی بارش کی نوید سنادی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں شام سے ہی آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور پھر رات شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

مال روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، پاکپتن اور ساہیوال سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش اور آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لیسکو ترجمان کے مطابق آندھی کے باعث شیخوپورہ اور ننکانہ سرکلز میں کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور میں بھی چند مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، آندھی اور بارش تھمنے پر بجلی کی بحالی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *