Categories
Breaking news

لاہور: سروسز اسپتال میں تشدد، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

لاہور: سروسز اسپتال میں تشدد، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے پر تشدد، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ رات میں وقار نامی مریض کی طبی موت واقع ہوئی جس کے بعد اسے وینٹی لیٹر سے اتارا گیا۔

سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز پر تشدد، بزدار نے نوٹس لے لیا

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز پر کیئے گئے تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

متوفی وقار کے لواحقین نے ڈاکٹروں اور عملے سے اسے دوبارہ وینٹی لیٹر لگانے کا اصرار کیا۔

وینٹی لیٹر سے دوبارہ لگانے سے انکار پر متوفی کے ورثاء نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ روز ڈاکٹر پر…

درج کیئے گئے مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے ڈاکٹرز، نرسوں اور عملے کو یرغمال بنا کر سروسز اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *