Categories
Breaking news

لاہور دھماکے کے ملزمان کے قریب پہنچ گئے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے حوالے سے جاری کیئے گئے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر اچھی خبر سنائے گی، ملک میں انتشار پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔

حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکا، کئی افراد زیرِ حراست

لاہور میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھرکے قریب ہوئے بم دھماکے کی تحقیقات کے دوران سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، افغان بارڈر پر 86 فیصد اور ایران بارڈر پر 46 فیصد فینسنگ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو سیاسی و معاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کیئے ہیں، وہ ناکام ہوں گے۔

لاہور: جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 3 جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر امن، استحکام اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *