Categories
Breaking news

لاہور دھماکے کا گرفتار مبینہ دہشتگرد پنڈی سے لاہور منتقل

لاہور دھماکے کا گرفتار مبینہ دہشتگرد پنڈی سے لاہور منتقل

لاہور کے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکےکا گرفتار مبینہ دہشت گرد عید گل راولپنڈی سے لاہور منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عید گل مبینہ طور پر بارود سے بھری گاڑی چھوڑ کر گیا تھا، گاڑی جوہرٹاؤن چھوڑ کر جانیوالے مبینہ دہشت گرد عیدگل کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں 3 افراد جاں بحق 20 زخمی ہوئے تھے، واقعے میں ملوث پیٹرگل اور ایک خاتون سمیت بعض افراد پہلے ہی زیر حراست ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے قریب چند روز قبل بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔ جس میں 5 سالہ بچے اور باپ سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *