Categories
Breaking news

لاہور: جوہر ٹاؤن کے گھر میں دھماکا، 5 افراد زخمی

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریب واقع گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے کچھ راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں اسپتال پہنچایا گیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابھی تک 4 زخمی جناح اسپتال لائے گئے ہیں، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 زخمیوں کا جناح اسپتال میں علاج جاری ہے، 6 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فرسٹ ایڈ دے دی گئی ہے۔

عینی شاہد خاتون کے مطابق ایک آدمی موٹر سائیکل کھڑی کر کے گیا، جس کے کچھ دیر بعد موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ سے ہی دھماکے کی نوعیت کا تعین ہو گا۔

جوہر ٹاؤن رہائشی اور تجارتی علاقہ ہےجہاں زیادہ تر کاروں کے شوروم ہیں، دھماکے سے دو تین عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو دھماکے کے مقام کی طرف نہیں جانے دیا جا رہا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *