لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے پراپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ سیکیورٹی آفیسر پی ایچ اے کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈا میں درج کرایا گیا ہے۔

راولپنڈی: پی ڈی ایم کی ریلی کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللّٰہ، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، خواجہ آصف، طلال چوہدری، ایاز صادق، ملک پرویز، رانا مبشر اقبال، شیخ روحیل اصغر، سمیع اللّٰہ خان، افضل کھوکھر، سیف الملوک کو نامزد کیا گیا ہے۔
درج کی گئی ایف آئی آر میں بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، غزالی سلیم بٹ، مجتبیً شجاع الرحمٰن، میاں مرغوب، چوہدری شہباز، رانا مشہود، چوہدری اختر، ملک غلام حبیب اعوان،ملک وحید، شائستہ پرویز ملک، عظمیٰ بخاری، توصیف شاہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، رانا ارشد،میاں طارق، فیصل کھوکھر، جاوید ہاشمی اور کرنل مبشر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ سمیت 15 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- پی ڈی ایم ریلی، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج
- پی ڈی ایم کے منتظمین اور کرسیاں لگانے والوں کے خلاف مقدمہ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان
درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء نے قومی ورثے کی حرمت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، پی ڈی ایم انتظامیہ پارک کا گیٹ اور جنگلے توڑ کر پارک میں داخل ہوئی۔
ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک وسیم کھوکھر 125 افراد کے ہمراہ مزاحمت کر کے پارک میں داخل ہوئے، فلیکسز اور سرچ لائٹس لگانے کے لئے فرش اور ٹریک کی ٹائلیں توڑی گئیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
خواجہ برادران کیخلاف سماعت، نیب کے گواہ کی عدم حاضری پر جج برہم
لاہورکی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ کی عدم حاضری پر جج جواد الحسن برہم ہو گئے۔
-
عمران صاحب! پرچہ آپ پر درج ہونا چاہیئے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب وزیرِ اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ عمران صاحب! پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ پر درج ہونا چاہیئے۔
-
سعودی عرب پر حملے قابلِ مذمت ہیں: طاہر اشرفی
وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سر زمین پر مسلسل حملے قابلِ مذمت اور قابلِ افسوس ہیں۔
-
شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی تصویر شیئر کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 72 اموات
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 459 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
نوابشاہ میں صبح سویرے زلزلہ
سندھ کے ضلع بینظیر آباد کے شہر نوابشاہ اور گرد و نواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔
-
لاہور: سروسز اسپتال میں بیڈز کے گدے چوری ہونے کا انکشاف
گدوں کی چوری میں ملوث ایمبولینس ڈرائیور اور ہیڈ ڈرائیور معطل کردیئے گئے۔
-
سردیوں میں ایل این جی کے بڑے بحران کا خدشہ
تین کارگوز کے لیے ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کیے۔ کمپنیوں نے ایل این جی کے دام بڑھا دیے
-
پیٹرول بحران پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ آگئی
کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہونے کے بعد اس کی درآمد پر پابندی لگادی گئی
-
پشاور چڑیا گھر میں زرافہ مرگیا
قائم مقام ڈائریکٹر پشاور چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ باقی 2 زرافوں کا خیال رکھ رہے ہیں ، تینوں زرافے افریقا سے 2018 میں لائے گئے تھے۔
-
عمران خان کی کل کی تصویر ان کے مستقبل کا اشارہ ہے، نفیسہ شاہ
نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے نے کٹھ پتلی حکومت کو بے چین کردیا ہے۔
-
شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد کے سامنے حکومت کے جھکنے کے امکان کو مسترد کردیا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس اسمبلی کواپوزیشن اتحاد حرام سمجھتا ہے، اُسی میں مولانا فضل الرحمٰن صدر کے امیدوار تھے۔
-
آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد، جنرل آسٹن اسکاٹ کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے لیے تعاون کا یقین دلایا
-
حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پرعزم ہے ،وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے اسپیشل اکنامک زونزکو بجلی اور گیس کنکشنز کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
-
حکومت کے اراکین اگلے الیکشن کیلئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بہت دباؤ میں ہے، کل کےجلسے سے ایوان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، اپوزیشن ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی، 31 دسمبر تک تمام ممبران سے کہا ہے کہ لیڈر شپ کو استعفے دے دیں۔
-
8 دسمبر گزر گیا، 13 دسمبر گزر گیا، 31 دسمبر بھی گزر جائے گا، فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم کا بال بیکا نہیں کرسکتیں۔