
وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والا پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے لاہور میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعرہ لگایا کہ گرتی دیوار کو آخری دھکا دو۔

بلاول کچھ دیر بعد ایاز صادق کے گھر جائیں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کچھ دیر بعد بلاول ہاؤس لاہور سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسے کے لیے روانہ ہوں گے۔

x
Advertisement
انہوں نے مزید کہا کہ ہم این آر او میں عمران خان نیازی کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ہم نیازی کو ہٹانےکا آرڈر مانگ رہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان بتا دیں کہ اپوزیشن کونسا این آر او مانگتی ہے جو وہ نہیں دیتے، این آر او دینے کی ان کی اوقات بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پاور شو آج ہونے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- مریم نواز لاہور جلسے میں شرکت کیلئے روانہ
- لاہوری آج جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے: مولانا فضل الرحمٰن
مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں قائدین کے لیے کنٹینر منگوا لیے گئے ہیں، شرکاء کے لیے کرسیاں لگ گئی ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سیکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کرپشن بچاؤ اجتماع کا سلوگن جعلی اور چوری شدہ ہے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ابو اور کرپشن بچاؤ اجتماع والے بتا رہے ہیں پاکستان کیلئے فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے، ان بےچاروں کے پاس سلوگن بھی جعلی اور چوری شدہ ہے۔
-
مریم نواز لاہور جلسے میں شرکت کیلئے روانہ
مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے لاہور میں ہونے والے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئیں۔
-
بلاول کچھ دیر بعد ایاز صادق کے گھر جائیں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کچھ دیر بعد بلاول ہاؤس لاہور سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسے کے لیے روانہ ہوں گے۔
-
شہری فیس ماسک لازمی پہنیں: مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہریوں کو کورونا وائرس کی وباءسے بچنے کے لیے فیس ماسک پہننے کی یاد دہانی کرائی ہے۔
-
ایاز صادق کے گھر PDM قائدین کے ظہرانے میں کیا ہے ؟
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کا مینارِ پاکستان جلسہ گاہ روانہ ہونے سے قبل ایاز صادق کے گھر ہونے والے ظہرانے کامینو سامنے آگیا۔
-
لوگوں کا جوش و ولولہ بتارہا ہے کہ آج فیصلہ کن گھڑی ہے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا آج کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے لوگوں کا جوش و ولولہ بتارہا ہے کہ آج فیصلہ کن گھڑی ہے۔
-
یہ 50ہزارکرسیاں بھر دیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا، فیاض الحسن چوہان
وزیرکالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم قیادت کو چیلنج کرتےہیں کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں، اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو وہ اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اورابا جی کی کرپشن کا حساب دے۔
-
PDM جلسہ، مختلف شہروں میں کارکن روانگی کیلئے جمع
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان تلے آج اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں میں پی ڈی ایم سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے کارکن جمع ہونا شروع ہو گئےجو ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
-
اپوزیشن نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا ہے، عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کہتے ہیں کہ بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا ہے، اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔
-
آج کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اُڑا دے گا، قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اُڑا دے گا۔
-
لاہوری آج جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے: مولانا فضل الرحمٰن
اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ آج لاہوری مینارِ پاکستان پر جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔
-
پی ڈی ایم کا جلسہ یادگار اور تاریخی ہوگا، ایاز صادق
مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق کہتے ہیں کہ غیر سیاسی افراد بھی آرہے ہیں کہ انہیں بھی جلسے میں لے جائیں گے، پی ڈی ایم کا جلسہ یادگار اور تاریخی ہوگا۔
-
شیر یا کوئی جانور جلسوں میں ہرگز نہ لائیں، مریم اورنگزیب
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور میں مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا، شیر کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے سختی سے ہدایت کی ہے شیر یا کوئی جانور جلسوں میں ہرگز نہ لائیں، یہ طرز عمل قانون کے مطابق نہیں ہے ۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 72 اموات
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 369 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 72 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 792 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
-
کراچی، گلبہار میں سوئی گیس کی لائنوں سے پانی آگیا
کراچی کے علاقے گلبہار میں سوئی گیس کے پائپس میں گیس کی بجائے پانی آنے لگا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پورے دن گیس نہیں آتی اور رات کو پائپس سے پانی آنے لگتا ہے۔
-
رحیم یار خان: نجی اسپتال میں سلنڈر دھماکا، 4 زخمی
پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے نجی اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔