Categories
Breaking news

لاہور جلسہ، ثقافتی ورثے کا نقصان اپوزیشن سے وصول کرنے کا فیصلہ

Advertisement
لاہور جلسہ، ثقافتی ورثے کا نقصان اپوزیشن سے وصول کرنے کا فیصلہ

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پی ڈی ایم کے گزشتہ رات ہونے والے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان اپوزیشن سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدقسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کے ساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں!

Table of Contents

x
Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دوردراز سے آئےجلسے کے شرکا کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کوروناوائرس ہی دیا، بزدارحکومت اپنے شہریوں کی ہرممکن دیکھ بھال کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلسےکی آڑمیں ثقافتی ورثہ کو پہنچے نقصان کی وصولی پی ڈی ایم سے کی جائےگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *