
لاہور کے نجی اسکول میں تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ نے ویڈیو رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے تشدد کے کیس میں متاثرہ طالبہ نے ویڈیو رکوانے کےلیے عدالت عالیہ لاہور سے رجوع کرلیا۔
طالبہ کی درخواست میں چیئرمین پیمرا اور 6 نیوز چینلز کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ کی درخواست سماعت کےلیے 26 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 19جنوری کو ٹی وی چینلز نے لڑائی کی ویڈیو چلائی، جس میں درخواست گزار کا چہرہ بالکل واضح تھا۔
درخواست گزار حمنا قیصر نے موقف اختیار کیا کہ کہ واقعہ کا مقدمہ درج ہو چکا، ویڈیو تمام واقعے کا مسخ شدہ حصہ ہے، لڑائی کا واقعہ تعلیمی مخالفت میں پیش آیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستانی میڈیا نے ویڈیو کو سخت الفاظ کے ساتھ چلایا، کمسن لڑکیوں کے چہرے دھندلے کیے بغیر میڈیا پر چلایا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کمسن لڑکیوں کی شناخت نہ چھپانا ان کی ذاتی زندگی کےلیے خطرناک ہوسکتا ہے۔
موقف اختیار کیا گیا کہ دنیابھر میں کمسن کی شناخت چھپائی جاتی ہے، جس کا قانون بھی موجود ہے، میڈیا پر لڑائی کی فوٹیج چلنے سے درخواست گزار کی تضحیک ہوئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چینلز کو ویڈیو چلانے سے روکنے اور معافی مانگنے کےلیے پیمرا کو درخواست دی لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ تمام ٹی وی چینلز کو لڑائی کی چلائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کرنے اور ویڈیو نشر کرنے پر معافی مانگنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت میں زیر سماعت کیس میں نجی فریقین کی شناخت ظاہر کرنے سے بھی روکا جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی پولیس کو مطلوب لیاری گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ، فائرنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے ایک اہم ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
-
عمران خان کا پرویز الہٰی کو فون، سیاسی صورتحال پر مشاورت
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیاسی صورتحال پر مشاورت کےلیے چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
-
گرفتاریوں سے ہم دب جائیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ گرفتاریوں سے ہم دب جائیں گے تو یہ غلط فہمی ہے۔
-
دانیہ شاہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی، والدہ سلمیٰ بی بی
انہوں نے کہا کہ بشریٰ جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی، عامر لیاقت نے وفات سے 4 روز قبل صلح کیلئے رابطہ کیا تھا۔
-
فواد چوہدری کو غیر مشروط معافی مانگنا ہوگی، عطا تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تاڑ نے فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب کی طلبی پر سخت ردعمل دیا ہے۔
-
لندن ہائیکورٹ: 7 پراپرٹیز کے حصول کیلئے ایم کیو ایم کے مقدمے کی سماعت
آخری اضافی دو روزہ سماعت لندن ہائیکورٹ میں جاری ہے، پراپرٹیز کے حصول کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے امین الحق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
-
کراچی: منشیات سپلائی میں برقع پوش خواتین کا گروہ ملوث، ایک ملزمہ گرفتار
ایس ایس پی شرقی رحیم شیرازی کے مطابق ملزمہ ناہید کو پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں چینسر ہالٹ ریلوے پھاٹک سے گرفتار کیا گیا۔
-
فواد چوہدری کی عدالت میں فیملی اور وکلاء سے بات چیت کی اجازت دینے کی استدعا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پہنچا دیا گیا۔
-
ہمارے ساڑھے 5 ماہ میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی گئی، پرویز الہٰی
اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ن لیگی قیادت نے سانحہ ماڈل ٹائون سے بھی سبق نہیں سیکھا۔ شریف خاندان اقتدار میں آتے ہیں تو رانا ثنا اور عطا تارڑ جیسے لوگ اچھلنے لگتے ہیں۔
-
فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست خارج
لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پھر شروع ہوگئی۔
-
انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا
انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور دو ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔
-
فواد چوہدری ججز کیخلاف بولتے رہے، کیا اس پر توہین عدالت نہیں ہوتی؟ عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ نہال ہاشمی نے ایسی بات کی تو 6 ماہ کی قید اور نشست سے بھی جانا پڑا تھا۔
-
فواد چوہدری نے کسی کو منشی کہہ دیا تو کون سا جرم کردیا، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے کسی کو منشی کہہ دیا تو کون سا جرم کردیا۔
-
فواد چوہدری کو صبح ان کے گھر سے اغوا کیا گیا، فرخ حبیب
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش نہیں کیا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، یہ توہین عدالت ہے۔
-
فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں۔
-
فواد چوہدری کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا
پولیس فواد چوہدری کو لے کر اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگئی۔