
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے، جبکہ این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کا جیونیوز کو پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 194کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے دو سو پچانوے ووٹ حاصل کئے جبکہ پیپلز پارٹی کےاسلم گل کو 17 ووٹ ملے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 2 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویزکو 103 ووٹ ملے جبکہ پیپلزپارٹی کےاسلم گل کو 24 ووٹ ملے۔
Table of Contents
ضمنی انتخاب: الیکشن کمشنر پنجاب کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
این اے 133 میں ووٹنگ کی شرح کم رہنے کے باعث نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے، بیشتر علاقوں میں ووٹرز کا جوش و خروش دکھائی نہ دیا، ووٹرز کی تعداد نہایت کم رہی۔
نواحی علاقوں میں صورت حال نسبتاً بہتر رہی، مریم کالونی میں ن لیگ اور پی پی کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ، کئی پولنگ اسٹیشنز پر مرد، خواتین، بوڑھے اور جوان ووٹرز کا رش نظر آ یا۔
ان 254 پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔
پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ میں مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے بعد پہلا ووٹ کاسٹ ہوا۔
ٹاؤن شپ کے اس پولنگ اسٹیشن میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1550 ہے۔
این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11 امیدوار اس حلقے میں میدان میں ہیں۔
ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کے لیے اس حلقے میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ رینجرز اہلکاروں کا گشت بھی جاری ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پریانتھا قتل کے تمام مرکزی کردار گرفتار کرلیے، طاہر اشرفی
وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری میں پریانتھا قتل کے مرکزی کردار گرفتار کرلیے ہیں۔
-
سانحہ سیالکوٹ: اشتعال انگیزی پھیلانے والا ملزم عدنان افتخار بھی گرفت میں آگیا
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ میں اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملزم عدنان افتخار کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
-
لاہورضمنی الیکشن: مریم کالونی میں ن لیگ اور پی پی کارکن آمنے سامنے
این اے 133 ضمنی الیکشن کے ایک پولنگ اسٹیشن میں اپوزیشن کی دوبڑی جماعتیں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
-
آج کے دن اختلافات اور گروپ بندی مناسب نہیں ہے، سعید غنی
وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آج تمام ٹی وی چینلز اور دوستوں کو ثقافت کا دن منانے کے لیے مکمل سہولت فراہم کی ہے، آج کے دن آپس کے اختلافات اور گروپ بندی کسی صورت مناسب نہیں ہے، انہوں نے یومِ ثقافت کے موقع پر تمام ٹی وی چینلز اور دیگر دوستوں کو مبارکباد دی۔
-
شاہ محمود قریشی کل برسلز پہنچیں گے
پاکستان کے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یورپین یونین کے ساتھ مذاکرات کے لیے (کل) پیر کے روز یورپین دارالحکومت برسلز پہنچیں گے۔
-
مراد سعید سندھی اجرک اور ٹوپی کی لاج نہیں رکھ رہے، ناصر حسین
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مراد سعید اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بھی اُس کی لاج نہیں رکھ رہے، پی ٹی آئی دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں دیکھے
-
نسلہ ٹاور کی 15 ویں منزل کی چھتیں، دیواریں توڑ دی گئیں
عدالتِ عظمیٰ کے احکامات پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے، نسلہ ٹاور کی 15ویں منزل کی چھتیں اور دیواریں توڑ دی گئی ہیں۔
-
سری لنکن کا قتل: فیکٹری مالک پر بھی تشدد ہوا
سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس کی تحقیقات میں مستقل نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں، سیالکوٹ پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار فیکٹری میں داخل ہوئے تو اس وقت ہجوم فیکٹری مالک شہباز بھٹی پر بھی تشدد کر رہا تھا۔
-
این اے 133 الیکشن میں PTI ہوتی تو لوگوں کا ہجوم ہوتا، فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ این اے 133 الیکشن میں پی ٹی آئی ہوتی تو پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں کا ہجوم نظر آتا
-
بیٹے کو تاریکی میں پرواز کا کہا گیا، تحقیقات کی جائیں: والد مرحوم پائلٹ
مرحوم انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کے والد قاضی سجاد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو رات کی تاریکی میں پرواز کرنے کا کہا گیا، موت کی تحقیقات کی جائیں۔
-
ضمنی انتخاب: الیکشن کمشنر پنجاب کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
-
لانگ مارچ، استعفوں پر PDM کی سفارشات تیار
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کر لیں۔
-
اے سی جھنگ عمران جعفر فائرنگ سےجاں بحق
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر فائرنگ سےجاں بحق ہوگئے۔
-
مرحوم پائلٹ قاضی اجمل کی نمازِ جنازہ و تدفین آج ہو گی
بلوچستان کے علاقے کنڈ ملیر میں جیرو کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کے چچا زاد بھائی قاضی ناصر کا کہنا ہے کہ مرحوم پائلٹ کی نمازِ جنازہ و تدفین آج ان کے آبائی گاؤں میں ہو گی۔
-
سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنیوالے حفاظتی تحویل میں
سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو پولیس نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔
-
سندھی یوم ثقافت پر مراد علی شاہ کی مبارکباد
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ثقافت اور یکجہتی کے دن پر پوری دنیا میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دی ہے