Categories
Breaking news

لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع

لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مسافروں کو جہاز سے باہر نکلتے ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ ٹوکن فراہم کرے گا۔

ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے 200 سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کا پاکستان میں داخلہ بند

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا ہے کہ افغانستان سے داخلے کے وقت کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کے حامل مسافر کو 14 دن کے لئے آئیسولیٹ کیا جائے گا

محکمہ صحت کا عملہ ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے حاصل کرے گا، مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے بعد انہیں انتظار گاہ منتقل کردیا جائے گا اور ٹیسٹ کی رپورٹ 20 منٹ میں مسافر کو فراہم کر دی جائے گی۔

ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافروں کو ان کے اپنے خرچے پر قرنطینہ کے لیے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا جبکہ منفی رپورٹ آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *