Categories
Breaking news

لاہور ایئرپورٹ سے برطانیہ ہیروئین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Advertisement
Advertisement

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) حکام کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں کارگو ٹرمینل سے ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ہے۔

انسداد منشیات فورس حکام کے مطابق پشاور کے عثمان گلریز نے نجی کارگو کمپنی کے ذریعے پارسل بک کروایا تھا، مشتبہ پارسل برطانیہ میں مقیم شہری ساجد رفیق کے لیے بک ہوا تھا ، دوران اسکیننگ پارسل کے مختلف حصوں سے ہیروئین برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف کے مطابق ہیروئین قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ مقدار کا تعین کیا جا رہا ہے۔ایک اور کارروائی میں اے ایس ایف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر مسافر سے سیگریٹ برآمد کر لیے ہیں۔ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق لاہور سے ترکی جانے والے مسافر سے 258 سگریٹ کے بنڈل برآمد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *