Categories
Breaking news

لاہور: آصف زرداری کی ق لیگ کی قیادت سے اہم ملاقات

لاہور: آصف زرداری کی ق لیگ کی قیادت سے اہم ملاقات

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حکمران اتحاد ی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور قائم قام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی ہے۔

لاہور میں آصف زرداری اور ق لیگ کی قیادت کی ملاقات میں وفاقی وزراء میں شامل طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی کے ساتھ سالک حسین، شافع حسین اور رخسانہ بنگش شریک تھیں۔

اس موقع پر سابق صدر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پی پی شریک چیئرمین اور ق لیگ کی قیادت کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل آصف زرداری کا چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ نے استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *