سی ٹی ڈی نے لاہور سے 5 اور بھکر سے 1 مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اشتعال انگیز لٹریچر اور چندے کی رسیدیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
Table of Contents
کوٹری سے تحریکِ طالبان کا مبینہ دہشت گرد گرفتار
سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران تحریکِ طالبان کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد نزیف اللّٰہ، ضیاء الرحمٰن، اشتیاق، عبدالرحمٰن بٹ اور ملک کاشف منافرت پر مبنی لٹریچر تقسیم اور اپنی تنظیم کیلئے چندہ جمع کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چندے کی رسیدیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- لاہور میں کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
- یوایس قونصلیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بھکر سے کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی کا دہشت گرد ابو ذر پکڑا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد، سنگل ڈوز کیلئے عمر کی حد 70سال کردی گئی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکیسن کین سائینوبائیو میں عمر کی حد 70سال کر دی گئی ہے۔
-
دس لاکھ ویکسین ڈوز لگائی جاچکی ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ابھی تک 10 لاکھ ویکسین ڈوز لگائی جاچکی ہیں جبکہ 20 لاکھ لوگ ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
-
صدر پالپا کو PIA انتظامیہ نے معطل کر دیا
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو معطل کر کے پرواز سے روک دیا ہے۔
-
اب تو وطن واپس آنے کا موسم ہے، جاوید لطیف
لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف انتشار انگیز گفتگو کرنے کے کیس میں ان کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میاں جاوید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کی جارہی ہیں اب تو وطن واپس آنے کا موسم ہے۔
-
روسی وزیرِ خارجہ آج 9 سال بعد دورہ کر رہے ہیں: شاہ محمود قریشی
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ روس کے وزیرِخارجہ سرگئی لیوروف آج پاکستان آ رہے ہیں، یہ کسی روسی وزیرِخارجہ کا 9 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
-
کورونا متاثرہ اضلاع میں آٹھویں کلاس تک اسکولز 28 اپریل تک بند
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا متاثرہ اضلاع میں ایک سے آٹھویں کلاس تک اسکولز 28 اپریل تک بند رہیں گے ۔
-
وفاقی کابینہ میں رد و بدل چند روز کیلئے مؤخر
وفاقی کابینہ میں رد و بدل چند روز کیلئے موخر کر دیا گیا ، وزیراعظم عمران خان چند روز بعد کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کریں گے۔
-
پیپلزپارٹی کا شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔
-
اسکولوں کی بندش کیخلاف 8 اپریل کو مارچ کرینگے: کاشف مرزا
آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش کے خلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز 8 اپریل کو اسلام آباد تک مارچ کرے گی۔
-
لاہور کے 6 تھانوں کے SHOs معطل
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کے 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیئے۔
-
نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی، جاوید لطیف کی ضمانت کنفرم
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 103 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 953 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 103 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔
-
اپوزیشن لیڈر کے طے شدہ معاملے میں غلطی ہوگئی، سینیٹر کامران مرتضی
رہنما جمعیت علمائے اسلام ف سینیٹر کامران مرتضی کاکہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے طے شدہ معاملے میں غلطی ہوگئی ہے، غلطی ہوجائے تو اس کا مداوا کرنے سے معاملات حل ہو جاتے ہیں۔
-
وزیر اعظم نے دیوسائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کردیں
وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان میں سیاحت اور اس کے فروغ سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
-
کراچی:لیاری میں ہوٹل پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی
کراچی کے علاقے لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب واقع بسم اللّٰہ ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔
-
پابندیوں میں اضافے کے اثرات ظاہر ہونے لگے: اسد عمر
اسد عمر کا کہنا ہے کورونا کے گزشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی۔