Categories
Breaking news

لاہور‏ کی حقیقی ترقی کیلئے 60 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، فردوس عاشق

لاہور‏ کی حقیقی ترقی کیلئے 60 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، فردوس عاشق

معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے لاہور کی حقیقی ترقی کے لیے60 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں شاہی خاندان کے اثاثوں میں تو خوب ترقی ہوئی۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں عوام کو ترقی و خوشحالی سے محروم رکھا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بزدارحکومت اِن ہی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے کمربستہ ہے۔

لاہورجلسہ توہین عدالت اورخلاف قانون ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا لاہورجلسہ توہین عدالت اورخلاف قانون ہے، جلسہ لاہور کی ترقی وخوشحالی پر خود کش حملے کے مترادف ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے لاہور جلسے سے متعلق کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا لاہورجلسہ توہین عدالت اورخلاف قانون ہے، جلسہ لاہور کی ترقی وخوشحالی پر خود کش حملے کے مترادف ہوگا۔

x
Advertisement

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *