Categories
Breaking news

لاہور:رقم چوری کرکے فیکٹری جلانے والا ملزم پکڑا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں راوی روڈ کے علاقے میں کیمیکل فیکٹری کو آگ لگا کر دفتر سے رقم چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے دفتر میں چوری کے بعد فیکٹری کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کیا گیا تو ملزم کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید نے دفتر سے 14 لاکھ کی رقم اور پرائز بانڈ چوری کئے اور پھر فیکٹری کو آگ لگا دی تھی۔

پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے اور اب واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *