Categories
Breaking news

لاہورجلسہ توہین عدالت اورخلاف قانون ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا لاہورجلسہ توہین عدالت اورخلاف قانون ہے، جلسہ لاہور کی ترقی وخوشحالی پر خود کش حملے کے مترادف ہوگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حکومت جلسے کو طاقت سے نہیں قانون سے روکے گی، قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتظامیہ، جلسہ منتظمین سے مذاکرات میں مصروف ہے۔

جلسہ بھی ہوگا، آپ کُرسی بھی چھوڑیں گے، مریم اورنگزیب

ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب نے شہباز گل کے بیان پر دعمل دیتے ہوئے عمران خان کو استعفی دے کر بارہ دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دے ڈالی۔

ہم نے ہر دن اور ہر گھنٹے کی حکمت عملی بنائی ہے، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اپنے آپ کو ایک بندگلی میں لے جارہی ہے، مریم نواز کی باتوں میں کوئی وزن نہیں،صرف انتقام اورذاتی خلش نظر آتی ہے۔

انہوں نے اپنی وائرل ویڈیوز سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراٹے کا مظاہرہ زندگی میں پہلی بار کیا، کراٹے کا مظاہرہ برائیلر مرغیوں کے لیے تھا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹائلیں توڑنے سے پیغام تھا برائیلر مرغیاں دیسی غذائیں کھانے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *