Categories
Breaking news

لاہور؛ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 16 فی صد سے زیادہ ریکارڈ

 لاہور؛ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 16 فی صد سے زیادہ ریکارڈ

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی نہ آ سکی،پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 16 سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 238ٹیسٹ ہوئے جبکہ ایک ہزار 197 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور79 اموات ہوئیں ۔

پنجاب کے آئی سی یو میں 414 مریض زیر علاج ہیں ۔

لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار775 ٹیسٹ ہوئے ، 613 مثبت آئے جبکہ لاہور میں 31 اموات ہوئیں اور 216 مریض اس وقت آئی سی یو میں ہیں ۔

لاہور کے پرائیوٹ اسپتالوں میں 17 اور سرکاری اسپتالوں 192 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *