Categories
Breaking news

لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 افراد گرفتار

لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 افراد گرفتار

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ سے 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملتان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

شکرگڑھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3دکانیں سیل کی گئیں جبکہ24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 53 فیصد رہی۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12 ہزار 862 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1073مثبت آئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *