Categories
Breaking news

لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھیٹر سیل

Advertisement
لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھیٹر سیل

لاہور کے علاقے گجومتہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھیٹر سیل کر دیا گیا۔

خلاف ورزیوں پر کھانے پینے اور چائے کے متعدد پوائنٹس کو سربمہر کرکے 5 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

ادھر پنجاب حکومت نے رمضان میں کورونا سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں، اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 60 سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہوگئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہوچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *