Categories
Breaking news

لاہور، پتنگ بازی کےخونی کھیل نے ایک اوربچی کی جان لے لی

Advertisement
لاہور، پتنگ بازی کےخونی کھیل نے ایک اوربچی کی جان لے لی

پتنگ بازی کےخونی کھیل نے لاہور میں ایک اوربچی کی جان لے لی، والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے والی چھ سالہ حریم فاطمہ گلے پر ڈور پھرنے سے انتقال کرگئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نےواقعے کا نوٹس لیکر علاقے کے ایس ایچ کو معطل کردیا۔

لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ رُک سکا، ساندہ کے علاقے میں 6 سالہ حریم فاطمہ نے گردن پر ڈور پھرنے کےبعد والدین کے سامنے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

موٹرسائیکل سوار محمد عمران نے بتایا کہ وہ فیملی کے ہمراہ ٹاؤن شپ سے شاہدرہ جارہا تھا کہ موٹرسائیکل پر آگے بیٹھی اس کی بیٹی قاتل ڈور کا نشانہ بن گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر شرجیل ضیاء کو فوری معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بچی کےوالدین سے گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *