Categories
Breaking news

لاہور، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک بار پھر قرنطینہ سینٹر بنانے کا فیصلہ

لاہور، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک بار پھر قرنطینہ سینٹر بنانے کا فیصلہ

لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک بار پھر قرنطینہ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے سامنے انٹر نیشنل ٹینس کورٹس کے ہوسٹل میں قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے لیے وزارت صحت پنجاب نے اسپورٹس بورڈ پنجاب سے جگہ مانگی۔

Table of Contents

x
Advertisement

دوسری جانب اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس ہوسٹل وزارت صحت کے سپرد کر دیا جس کے بعد ٹینس کمپلیکس میں ہونے والا ٹورنامنٹ بھی باغ جناح میں منعقد ہوگا۔

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 499 کیسز، 39 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 499 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 586 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 21 ہزار 83 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 91 ہو گئیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 205 تک جا پہنچی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *