Categories
Breaking news

لاہور، ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ

Advertisement
لاہور، زخمی ملزمان کو کچہری پیش کرنے کا انوکھا طریقہ

لاہور پولیس کی جانب سے زخمی ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے۔

Advertisement

لاہور کی مقامی عدالت میں پولیس کی جانب سے زخمی ملزم کو ساتھی ملزم کے کندھوں پر سوار کر کے پیش کیا گیا، شاہدرہ پولیس نے 3 ملزمان عامر، رب نواز اور طارق کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔

مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبد الرحیم کی جانب سے کیس پر سماعت کی گئی۔

Table of Contents

x
Advertisement

عدالت میں پیشی کی دوران تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر واپس پولیس کےحوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بند روڑ راوی پل کے پاس شہری کو لوٹ رہے تھے، ملزمان ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہیں، عارف والا کے رہائشی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *