Categories
Breaking news

لاہور، قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع

Advertisement
Advertisement

لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کا م شروع کر دیا گیا ہے ۔ قذافی اسٹیڈیم کو ایک بار پھر میچز کی میزبانی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، قذافی اسٹیڈیم کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کی جائے گی، فائنل سمیت پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔
قذافی اسٹیڈیم میں طویل وقفے کے بعد میچز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے اس لیے قذافی اسٹیڈیم خوبصورت دکھائی دینے میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے تزئین و آرئش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جہاں ضروری مرمت کرنا ہے وہاں تیزی سے مرمت کا کام جاری ہے۔مین بلڈنگ کے پیٹرنز انکلوژر میں باتھ رومز بنائے جا رہے ہیں جبکہ انکلوژر کے جنگلوں کو رنگ روغن کیا جا رہا ہے اور خار دار تاریں بھی لگائی جا رہی ہیںقذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز سیکشن میں صفائی ستھرائی کا کام بھی جا رہی ہے۔پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 11 ، 13 اور 14 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جا ئے گی جبکہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 6 کا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *