Categories
Breaking news

لاہور، جوہر ٹاؤن دھماکے کا مکمل نیٹ ورک گرفتار

لاہور، جوہر ٹاؤن دھماکے کا مکمل نیٹ ورک گرفتار

لاہور کے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور، کراچی، جھنگ اور راولپنڈی سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘ اور افغان ’این ڈی ایس‘ کا ہاتھ ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے لیے بارود سے بھری گاڑی چھوڑ کر جانے والے مبینہ دہشت گرد عید گل کو راولپنڈی سے گرفتار کیا جس کے بعد اسے لاہور منتقل کیا گیا، مبینہ دہشت گرد عیدگل کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں 3 افراد جاں بحق 20 زخمی ہوئے تھے، واقعے میں ملوث پیٹرگل اور ایک خاتون سمیت بعض افراد پہلے ہی زیر حراست ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے قریب چند روز قبل بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔ جس میں 5 سالہ بچے اور باپ سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *